حافظ آباد:نجی سکول میں سیرت النبیؐ کے سلسلہ میں کانفرنس

حافظ آباد:نجی سکول میں سیرت  النبیؐ کے سلسلہ میں کانفرنس

حافظ آباد(نامہ نگار )گلبرگ ٹاؤن حافظ آباد کے نجی سکول میں سیرت النبیؐ کے سلسلہ میں کانفرنس منعقد ہوئی ۔

جس میں کلاس فور کے طالب علم عبد اﷲ نے قرات کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے اپنے ادارے کا نام روشن کیا، جبکہ اسامہ نے نعت کے مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ کانفرنس میں ملک بھر کے مختلف تعلیمی اداروں سے طلبہ نے شرکت کی۔سکول کی انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی اپنے طلبہ کو ایسی تقریبات میں شرکت کے مواقع فراہم کرتی رہے گی تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں اور ملک کا نام روشن کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں