حافظ آباد:مسلح افراد کی فائرنگ سے دوافراد شدید زخمی

حافظ آباد:مسلح افراد کی  فائرنگ سے دوافراد شدید زخمی

حافظ آباد(نامہ نگار )انارکلی بازار میں دومسلح ملزمان کی فائرنگ سے دوافراد شدید زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے چارملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ضیاالرحمن اپنے ماموں محمد سعید کے ہمراہ سرکاری پڑاؤ میں جارہا تھا کہ وہاں پر جابر اور حسن دیگر دوافراد سے اُلجھ رہے تھے ۔اسی اثناء میں جابر نے فائرکیا تو وہ ضیاء الرحمن کو لگا اور شدید زخمی ہوگیا جبکہ حسن نے فائرکیا تو وہ ایک راہگیر گلریز کو لگا جو زخمی ہوگیا ،جس پرپولیس نے چارملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں