حافظ آباد:چور مختلف مقامات سے 4موٹر سائیکلیں لے گئے

حافظ آباد:چور مختلف مقامات  سے 4موٹر سائیکلیں لے گئے

حافظ آباد(نامہ نگار )چور مختلف مقامات سے 4موٹر سائیکلیں چرالے گئے ۔تفصیلات کے مطابق غلام عابد نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں موٹر سائیکل پارکنگ سٹینڈ میں کھڑا کیا ۔

جسے چور لے گئے ۔ محلہ بہاولپورہ غربی میں ملک ذوالفقار نے اپنا موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑا کیا جسے چور لے گئے ۔ محلہ قدیر پورہ میں گلی مرزاعبدالرشید ٹھیکیدار والی میں چور اعجاز احمد کا موٹر سائیکل لے گئے ۔ محلہ بہاولپورہ میں بھی چور موٹر سائیکل لے گئے ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں