پٹرول مشینیں،گیس ریفلنگ د کانیں سیل، سامان ضبط

پٹرول مشینیں،گیس ریفلنگ د کانیں سیل، سامان ضبط

گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر)وزیرا علیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے انیشی ایٹوز اور گورننس بہتری کیلئے وضع کئے گئے کے پی آئیز کے تحت غیرقانونی منی پیٹرول پمپس، مشینوں اور ۔

ایل پی جی گیس ریفلنگ د کانوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈاکٹر حلیمہ منیر نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں‘ خلاف ورزیوں پر 2پیٹرول مشینوں اور 2ایل پی جی گیس ریفلنگ د کانیں سیل، سامان ضبط کرلیا۔ تحویل میں لی گئی مشینیں اور غیر قانونی ایل پی جی گیس ریفلنگ کا سامان سول ڈیفنس کے حوالے کر دیا ۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد/ دکانداروں کو تنبیہہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی جو افراد اس غیر قانونی اور جان لیوا کاروبار میں ملوث ہیں وہ فوری طور پر اس کاروبار کو ترک کر دیں وگرنہ ان کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔پبلک ٹرانسپورٹ میں اور غیر قانونی ری فلنگ سٹیشن ایل پی جی کا استعمال انسانی جانوں کیلئے خطرہ ہے ، تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور لوکل باڈیز کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ناجائز تجاوزات ،پٹرولیم مصنوعات مہنگے داموں اور ناپ تول میں کمی کرنیوالوں اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف اسی شدت کے ساتھ کاروائیاں جاری ر کھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں