روحانی اجتماعات نئی نسل کی اخلاقیات کیلئے ضروری:صفدر ورک

روحانی اجتماعات نئی نسل کی  اخلاقیات کیلئے ضروری:صفدر ورک

گجرات (نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کڑیانوالہ میں انٹرنیشنل رحمت العالمین کانفرنس میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

 کانفرنس میں دینِ اسلام کی تعلیمات، سیرتِ طیبہ اور حضور اکرمؐ کی حیاتِ مبارکہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی، جس میں علمائے کرام، سکالرز اور مذہبی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایسے علمی اور روحانی اجتماعات ہماری نئی نسل کو اسلامی اقدار اور اخلاقیات سے روشناس کروانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔قبل ازیں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے برصغیر پاک و ہند کی عظیم روحانی درگاہ، آستانہ عالیہ حضور غوث یگانہ چھالے شریف کا خصوصی دورہ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں