شاعر اپنے کلام کے ذریعے معاشروں کی عکاسی کرتا ہے :ڈاکٹر رضا سلطان

شاعر اپنے کلام کے ذریعے معاشروں  کی عکاسی کرتا ہے :ڈاکٹر رضا سلطان

وزیرآباد(نا مہ نگار)علم وادب سے وابسطہ شخصیات اپنے فن سے لوگوں کی زندگیوں پر گہرے نقوش چھوڑتی ہیں۔شاعر اپنے کلام کے ذریعے معاشروں کی عکاسی کرتا ہے۔

 محمد شریف فیاض مرحوم ایسی سخن ور شخصیت تھے جنہوں نے اپنے استاد، استاد الشعراء علامہ صائم کرنالی کی ادبی روایات کو پروان چڑھایا اور اپنی زندگی کے شب و روز ادب و سخن کی بہتری اور ادبی احباب کی خدمت میں بسر کئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر سیّد رضا سلطان چیئرمین بزم صائم نے محمد شریف فیاض کے ایصال ثواب کے لئے ختم چہلم کی محفل میں کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں