تتلے عالی:ڈمپنگ پوائنٹ میں تاخیر، سیم نالہ میں گندگی

تتلے عالی:ڈمپنگ پوائنٹ میں تاخیر، سیم نالہ میں گندگی

تتلے عالی(نامہ نگار)تتلے عالی میں ڈمپنگ پوائنٹ کے قیام میں تاخیر سیم نالہ کی صفائی میں رکاوٹ بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق تتلے عالی سے کوڑاکرکٹ ٹھکانے لگانے کیلئے حکومتی ہدایت پر کامونکی روڈ پر واقع 8کنال اراضی کی نشاندھی کرکے ڈمپنگ پوائنٹ قائم کرنے کیلئے مذکورہ اراضی سے 10/10فٹ گہرائی تک مٹی کا ٹھیکہ 35لاکھ روپے دیا تھا۔لیکن نواحی زمینداروں ،رہائشیوں کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرنے کے باعث نہ صرف ڈمپنگ پوائنٹ کاقیام بلکہ سیم نالہ کی صفائی بھی لٹک گئی ہے ۔ اس سلسلے میں ملت ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدررانا علی حسن نے بتایا کہ9مارچ کو لوکل گورنمنٹ حکام کی جانب سے ضلع کونسل کے چیف آفیسر کو ڈمپنگ پوائنٹ کے قیام بارے رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن ضلعی وتحصیل انتظامیہ کی مبینہ غفلت کی وجہ سے ایکسین رچنا شیخوپورہ ریجن کی جانب سے بھی منظوری کے باوجود سیم نالہ کی صفائی روک دی گئی ہے کیونکہ صفائی کے دوران نکلنے والی گندگی کو ٹھکانے لگانے کیلئے کوئی پوائنٹ موجود نہیں ہے ۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے ڈمپنگ پوائنٹ کے قیام کیلئے رکاوٹیں ختم کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں