صوبائی وزیر تجارت سے عائشہ بشیر ہسپتال گجرات کے وفد کی ملاقات

صوبائی وزیر تجارت سے عائشہ بشیر  ہسپتال گجرات کے وفد کی ملاقات

گجرات،گلیانہ (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار)صوبائی وزیر تجارت چودھری شافع حسین نے کہا ہے کہ عائشہ بشیر ہسپتال گجرات کٹے ہونٹ اور تالو کے مسائل والے بچوں کے علاج کیلئے جو خدمات سر انجام دے رہا ہے وہ قابل تحسین ہے ۔

 پاکستان کلیفٹ لپ اینڈ پیلٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز بشیر کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں انہوں نے کہاکہ عائشہ بشیر ہسپتال کے بارے میں پورے صوبہ پنجاب میں آگاہی کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے ، وفد میں مرزا اشفاق بشیر، عمیر رفیق، شیخ گلریز نبی، عزیزالرحمن مجاہد،محمد شفیق خیال احمد یاسین اور دیگر شامل تھے ۔صوبائی وزیر نے انٹرنیشنل کلیفٹ کیمپ 18-12اکتوبر کے افتتاح کی دعوت قبول کر لی اور کہا کہ کیمپ کا خود افتتاح کروں گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں