نوشہرہ:دھان کی باقیات جلائی جانے لگیں ‘انتظامیہ خاموش

نوشہرہ:دھان کی باقیات جلائی جانے لگیں ‘انتظامیہ خاموش

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر )کسانوں کا دھان کی فصل کی باقیات کو جلانے کا سلسلہ جاری ،انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ۔

 بتایاگیا ہے کہ زمینداروں کے مونجی کی فصل کی باقیات کو آگ لگانے سے اٹھنے والے دھویں کے بادلوں سے فضا آلودہ ہو رہی جبکہ ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے ، دھویں سے سموگ ،انسانی صحت اور معمولاتِ زندگی کو درپیش مسائل میں اضافے کا خدشہ ہے ، دھواں سانس، ناک، گلے ، دِل اور پھیپھڑوں کے امراض جیسے متعدد مسائل کا باعث بنتا ہے بروقت اقدامات نہ ہونے کے وجہ سے آنے والی سردیوں میں سموگ کی شدت گزشتہ برس کی نسبت کئی گنا زیادہ ہونے کا خدشہ ہے ۔ انتظامیہ کی جانب سے کسانوں کو مڈھوں کو آگ لگانے کے بجائے انہیں زمین میں ملا کر زرخیزی بڑ ھانے کی آگاہی کی انتہائی ضرورت ہے ۔ زرعی ماہرین کے مطابق سموگ انسانوں، جانوروں اور پودوں کے علاوہ پورے ماحول کو آلودہ کر دیتی ہے ،سموگ ہوا میں معلق اور زمین کی سطح کے قریب ہونے کی وجہ سے ہر جاندار بشمول پودوں کو نقصان پہنچاتی ہے ۔ کاشتکار سموگ سے بچاؤ کیلئے کٹائی کے بعد فصل کی باقیات کو آگ نہ لگائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں