تتلے عالی:نادرا کیاسک سنٹرز پر یوٹیلیٹی بلز پر اوورچارجنگ

تتلے عالی:نادرا کیاسک سنٹرز پر یوٹیلیٹی بلز پر اوورچارجنگ

تتلے عالی(نامہ نگار )نادرا کیاسک سنٹرز پر یوٹیلیٹی بلوں پر اوورچارجنگ کی مدمیں ماہانہ لاکھوں روپے وصولی کی جانے لگی۔

تتلے عالی او ر اس کے نواحی دیہاتی علاقوں میں 33سے زائد نادرا کیاسک سنٹرزقائم ہیں جن کے مالکان نے نادرا کو ایڈوانس رقم جمع کروا رکھی ہے اور ان کو یوٹیلیٹی بلز کی وصولی پر باقاعدہ کمیشن ملتی ہے لیکن مالکان وعملہ من مانیاں کرتے ہوئے ہزار روپے یا اس سے کم رقم کے بل پر10روپے اضافی بٹورنا معمول بنا لیا ہے‘آخری تاریخ کو دکاندارو ں، گھروں،کارخانوں کا بل جمع کروانے والے شہریوں کو بلیک میل کرکے جرمانہ سمیت بل کی رقم وصول کی جاتی ہے ۔بعض کیاسک سنٹر مالکان ان پڑھ،سادہ دیہاتی مرد وخواتین سے وصولی کے باوجود یوٹیلیٹی بلوں کی رقم متعلقہ اداروں کو بھجوانے کی بجائے اپنی جیب میں ڈال لیتے ہیں جو کہ صارفین کو آئندہ ماہ کے بل میں ساتھ لگ کر آجاتی ہے ایسی صورتحال میں مذکورہ سنٹرز پر لڑائی جھگڑے بھی معمول بن گئے ہیں۔ دیہاتوں اور شہری علاقوں سے شکایات کے باوجود اضافی رقم وصول کرنے والے نادراکیاسک سنٹروں کیخلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی ۔مکینوں نے نادرا حکام سے ایسی نادرا کیاسک سنٹروں کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں