گجرات:ایم سی نقشہ برانچ میں کرپشن کی انکوائری

گجرات:ایم سی نقشہ برانچ میں کرپشن کی انکوائری

گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر )کمشنر گوجرانولہ ان ایکشن، نوید حیدر شیرازی کی ہدایت پر میونسپل کارپور یشن گجرات کی نقشہ برانچ میں ہونے والی کروڑوں کی مبینہ کرپشن کی انکوائری شروع۔۔۔

 نقشہ برانچ کے بلڈنگ انسپکٹر اور عملہ میں تھرتھلی، انکوائری ٹیم کے ہیڈ ایکسین محمد شریف اور ممبران نے گجرات میں کمرشل بلڈنگ منظور ہونے والے نقشہ جات کے موقعے چیک کیے جس میں زیادہ تر نقشے معیار پر پورا نہیں اترے ، کمرشل بلڈنگ کی تعمیر کے دوران قانونی طور دس سے بارہ فٹ جگہ نہیں چھوڑی گئی اور کئی کئی فٹ آگے عمارت تعمیر کی گئی ہے ، انکوائری کمیٹی کے ایک ارکان نے بتایا کہ شہر میں جتنی نئی کاروباری اور کمرشل بلڈنگ تجاوز تعمیر کی گئی ہیں ان کو گراکر مالکان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ دوسری جانب نقشہ برانچ کے بلڈنگ انسپکٹر نے لاکھوں روپے لے کریہ نقشے پاس کر ائے اور موقع ہی وزٹ نہیں کیے لہذا ان بلڈنگ انسپکٹرز کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جارہا ہے اور ان کے خلاف مقدمات کے اندراج کے بعدانکی گرفتاری بھی متوقع ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں