پیپلز پارٹی کے سٹی سیکرٹری اطلاعات کی تائی انتقال کر گئیں

پیپلز پارٹی کے سٹی سیکرٹری  اطلاعات کی تائی انتقال کر گئیں

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)پیپلز پارٹی کے سٹی سیکرٹری اطلاعات محمد صغیر بٹ کی تائی انتقال کر گئیں۔جنہیں سیکڑوں سوگواران کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

نماز جنازہ میں سیاسی ،سماجی رہنماء اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مر حومہ پیپلز پارٹی کے بانی کارکن مرحوم بشیر بٹ کی اہلیہ تھیں ۔مرحومہ کے ایصال چواب کے لیے آج نو بجے ان کی رہائش گاہ منہاس پورہ گوندلانوالہ روڈ پر دعائے خیر کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں