معاشرے کے ہر طبقہ کو اساتذہ کا احترام یقینی بنانا ہوگا :سلیم یونس چیمہ

معاشرے کے ہر طبقہ کو اساتذہ کا  احترام یقینی بنانا ہوگا :سلیم یونس چیمہ

منڈیکی گورائیہ (نامہ نگار )مقامی اینجلز سکول سسٹم ڈسکہ کے چیئرمین اور معروف ماہر تعلیم سلیم یونس چیمہ‘فائزہ عنصر‘ہادیہ سعید‘غزالہ امین‘میم شیبا نے ٹیچر ڈے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ ۔۔۔

اس دن کومنانے کا مقصد تعلیم کی اہمیت اور اساتذہ کے احترام کو اجاگر کرنا ہے ،معاشرے کے ہر طبقے کی طرف سے استاد کا احترام یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کرنا ہوگایہ استاد ہی ہے جس نے طالبعلم کو زندگی گزارنے کے طریقے اور مقصد سے روشناس کرایا،طالبعلم کی سوچ اور فکر کی راہ متعین کرنے میں استاد کا کردار نہایت اہمیت کاحامل ہے ۔والدین کے بعد انسان کی شخصیت سازی میں سب سے بڑا کردار استاد کا ہوتا ہے اساتذہ کی تکریم کی بدولت ہی قومیں عروج حاصل کرتی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں