ڈسکہ :وزیر بلدیات کے کیمپ آفس کے باہر گندگی کے ڈھیر

ڈسکہ :وزیر بلدیات کے کیمپ آفس کے باہر گندگی کے ڈھیر

منڈیکی گورائیہ (نامہ نگار )ڈسکہ میں صوبائی وزیر بلدیات کے کیمپ آفس کے سامنے سڑک پر گزشتہ دنوں سے اکھاڑے گٹر اور کیچڑ حادثا ت کاسبب بننے لگا ۔۔۔

 بینک روڈ پر میونسپل کمیٹی والوں نے کئی دنوں سے صفائی ستھرائی کیلئے گٹروں کو اکھاڑ دیا ہے ،گٹروں سے نکلنے والے کیچڑ کے ڈھیر بھی سڑک کے کناروں پر لگادئیے ہیں جس کی وجہ سے حادثات رونما ہورہے ہیں ،فٹ پاتھ پر چلتے ہوئے شہری بھی گٹروں میں گر کر زخمی ہورہے ہیں مگر صوبائی وزیر بلدیات کے کیمپ آفس میں بیٹھا عملہ خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف ہے ۔ صوبائی وزیر بلدیات کے کیمپ آفس میں فارغ اور بیروزگار افراد نے ڈیرے جمائے ہوئے ہیں اور خود کو لیگی رہنما بتاتے ہیں ۔ میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے آفس میں قائم صوبائی وزیر بلدیات کا کیمپ آفس ریسٹ ہاؤس میں تبدیل ہوگیا ،پورا پورا دن ائیر کنڈیشنر چلا کر وہاں فارغ اور بیروزگار افراد لیٹے رہتے ہیں اور شہریوں کے ہر کام میں مداخلت شروع کردیتے ہیں ۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ مریم نوا ز سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں