ملائشیا،انڈونیشیا کے ڈاکٹرز کی صدر چیمبر سے ملاقات

 ملائشیا،انڈونیشیا کے ڈاکٹرز کی صدر چیمبر سے ملاقات

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ملائشیااور انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز پر مشتمل 17رکنی وفد نے صدر گوجرانوالہ چیمبر رانا محمد صدیق خاں سے ملاقات کی۔

جبکہ وفد کی قیادت کرتے ہوئے خرم گجرنے بتایا کہ وفد میں مختلف امراض کے شعبہ خصوصاً ایستو پیتھک سپائن سے وابستہ افرادشامل ہیں ایڈوانس ایستوپیتھک سپائن کیئر ہسپتال گوجرانوالہ میں پاکستان کا پہلا ہسپتال ہے جس کی افتتاحی تقریب میں انہیں مدعو کیا گیا ہے جہاں ماہرین جدید طریقہ علاج سے طبی سہولیات فراہم کریں گے ۔اس کے علاوہ گوجرانوالہ چیمبرکا وزٹ اس لئے بھی ضروری تھا کہ چونکہ گوجرانوالہ صنعتی اعتبار سے پاکستان کا اہم شہر ہے ۔یہاں کی صنعت وتجارت کے متعلق آگاہی دینا بہت ضروری تھا تاکہ صحت کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تجارت کو بھی فروغ دیا جا سکے ۔اس موقع پر سینئررہنما چیمبر نیئرجمیل بھٹی اور محمد اشفاق کے علاوہ دیگر کاروباری شخصیات بھی موجود تھی۔صدر چیمبر نے بتایا کہ گوجرانوالہ ہنرمندوں کا شہر ہے اوریہاں تیار کی جانوالی مصنوعات عالمی معیار کے عین مطابق ہیں گوجرانوالہ کی مصنوعات ملائشیا،انڈونیشیاسمیت دنیا کے کئی ممالک میں ایکسپورٹ ہو رہی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی بیشمار چیئرٹی ہسپتال بھی چلا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں