نوشہرہ :سرکاری نرخوں پر اشیا خور ونوش کی فراہمی خواب

نوشہرہ :سرکاری نرخوں پر اشیا خور ونوش کی فراہمی خواب

نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر)سرکاری نرخوں پر اشیا خور ونوش کی فراہمی خواب بن گئی،افسر سب اچھا کی رپورٹ سے مطمئن،اشیاخور ونوش عوام کی پہنچ سے باہر ہو گئیں ۔

بتایاگیا ہے کہ عوام کیلئے اشیا خور ونوش کی سرکاری نرخوں پر دستیابی خواب بن کررہ گئی، کریانہ سبزی اور پھل فروش سمیت قصاب مرضی کے نرخوں پر اشیا فروخت کررہے ہیں جبکہ انتظامی افسر اور متعدد پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اپنے دفاتر میں سب اچھا کی رپورٹ سے مطمئن بیٹھے ہیں ، بڑے گوشت کا سرکاری ریٹ 800روپے کلو جبکہ فروخت ایک ہزار اورچھوٹا گوشت سرکاری قیمت 1600کے بجائے دو ہزار روپے کلو فروخت ہورہاہے ، دکاندار پھلوں اور سبزیوں کو سرکاری ریٹ لسٹ پر درج قیمت کے بجائے مرضی کی قیمت پر فروخت کررہے ہیں جبکہ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ عوامی حلقوں نے اصلاح احوال کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں