پنڈی بھٹیاں:سٹریٹ کرائم اور دیگر وارداتوں میں اضافہ

پنڈی بھٹیاں:سٹریٹ کرائم اور دیگر وارداتوں میں اضافہ

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)تیرہ روز گزرنے کے باوجود دن دہاڑے دکان میں چوری کرنے والے کو تھانہ سٹی پولیس گرفتار نہ کرسکی ۔

 تھانہ سٹی کی حدود میں واقع کریانہ سٹور کا مالک شکیل طاہر ساتھ والی دکان میں گیا اور اسی اثنا میں چور اس کی دکان میں داخل ہوا اور دراز سے ایک لاکھ 30ہزار چرا کر فرار ہو گیا جس کا مقدمہ تھانہ سٹی پولیس نے درج کر لیا لیکن ملزم گرفتار نہ کیا جاسکا جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں چور واردات کرتے واضح نظر آ رہا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ سٹی ملک بدر منیر کی تعیناتی کے دوران شہر بھر میں سٹریٹ کرائم اور دیگر وارداتوں میں اضافہ ہو گیا جس سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔آئی جی پنجاب، آر پی او گوجرانوالہ اور ڈی پی او حافظ آباد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نااہل ایس ایچ او کو فوری طور پر تبدیل کر کے کسی دیانتدار پولیس افسر کو تعینات کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں