سیالکوٹ:انفیکشن ویسٹ ایس او پیز پر عملدرآمد خواب

سیالکوٹ:انفیکشن ویسٹ ایس او پیز پر عملدرآمد خواب

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )محکمہ صحت اور ماحولیات حکام کی ناقص مانیٹرنگ کے باعث ضلع بھر کے سرکاری ونجی ہسپتالوں میں انفیکشن ویسٹ ایس او پیز پر عملدرآمد خواب بن کر رہ گیا۔

ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے انتہائی ناقص انتظامات اور انفیکشن ویسٹ کی بھرمار سے آنیوالے مریضوں کے علاوہ انکے لواحقین بھی تپ دق، نمونیا، اسہال، کالی کھانسی سمیت مختلف امراض کا شکار ہورہے ہیں۔ تاہم محکمہ صحت و ماحولیات حکا م انفکیشن ویسٹ ایس ا و پیز پر عملدرآمد کیلئے موثر کارروائیاں یقینی نہ بناسکے ۔ ہسپتال ویسٹ مینجمنٹ سسٹم محض مذاق بن کر رہ گیا دوسری جانب ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ ماحولیات کے ساتھ مشترکہ کریک ڈاؤن میں ویسٹ مینجمنٹ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے ضلع بھر میں زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔ معاملے پر ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات سے رابطہ کیا گیا لیکن رابطہ نہ ہوسکا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں