ستمبر‘پولیس نے 1700ملزم‘ 2833اشتہاری پکڑے

ستمبر‘پولیس نے 1700ملزم‘ 2833اشتہاری پکڑے

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ریجن پولیس نے گزشتہ ماہ منشیات اور ناجائز اسلحہ کے1687 مقدمات میں ملوث1700 ملزمان جبکہ 2833 اشتہاری ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے ۔۔۔

 637کلو گرام سے زائد چرس،10.6کلو گرام افیون،3275لیٹر شراب اور12.7کلوگرام آئس برآمد،32عدد کلاشنکو ف ،71عددرائفل،37عددگن12بور، 698عدد پستول اور4683عدد گولیاں برآمد کیں ہیں۔ ریجنل پولیس آفیسرطیب حفیظ چیمہ کے احکامات پر ریجن بھر کے سی پی او /ڈی پی اوز کی زیر قیادت گزشتہ ماہ ستمبرکے دوران ریجن بھر میں بھرپور کارروائیاں کی گئیں۔اس موقع پرریجنل پولیس آفیسرطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ریجن پولیس کی تندہی سے انجام دی جانے والی کو ششیں قابل ستائش ہیں۔ریکارڈ تعداد میں منشیات فروشوں کی گرفتاری اور ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات کی برآمدگی قابل تعریف ہے ۔آر پی او نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کے لئے منشیات سے پاک معاشرے کی تشکیل میں اپنا موثر کردار ادا کرتے رہے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں