تتلے عالی میں بھٹہ خشت کی زگ زیگ پر منتقلی لٹک گئی

تتلے عالی میں بھٹہ خشت کی زگ زیگ پر منتقلی لٹک گئی

تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی میں بھٹہ خشت کی زگ زیگ پر منتقلی لٹک گئی ،بھٹیوں سے بھی زہریلا دھواں بند نہیں ہو سکا،دھان کی باقیات کو جلانے والوں کیخلاف کارروائی کیلئے ٹیموں نے کام شروع کر دیا۔

سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے پیش نظر پنجاب حکومت نے بھٹہ خشت کو زگ زیگ پر منتقل کرنے ،بھٹیوں میں الکاسین،پلاسٹک کے علاوہ زہریلی دھواں چھوڑنے والی اشیاء دھان سمیت دیگر فصلوں کی با قیات کو جلانے پر سختی سے پابندی عائد کر رکھی ہے اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کر کے سخت کارروائی کا حکم دے رکھا ہے ۔ تحصیل ومقامی انتظامیہ کی مبینہ سستی وغفلت کی وجہ سے تتلے عالی ونواحی علاقہ جات میں زگ زیگ پر منتقلی کے بغیر بھٹہ خشت اور مختلف مقامات پر قائم فیکٹریاں دھواں چھوڑ رہی ہیں۔علاوہ ازیں انتظامیہ نے دھان کی باقیات،کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے والوں کیخلاف کارروائی کیلئے دیہاتی علاقوں میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جنہوں نے باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں