حضور اکرم ؐ کی آ مد سے جہالت اور ظلم کی تاریکیاں چھٹ گئیں :ڈاکٹر رفیق فضل

حضور اکرم ؐ کی آ مد سے  جہالت اور ظلم کی تاریکیاں  چھٹ گئیں :ڈاکٹر رفیق فضل

وزیرآباد(نا مہ نگار) چیئرمین الفضل سوسائٹی کیپٹن (ر)ڈاکٹر محمد رفیق فضل نے کہا ہے کہ بلاشبہ نبی رحمت،رسول اکرم ؐولادت باسعادت پوری انسانیت کیلئے سراپا رحمت وبرکت ہے ۔۔۔

 حضور نبی کریم ؐ کے فیضانِ نظر کا اثر تھا کہ جہالت،غفلت اور ظلم کی تاریکیاں چَھٹ گئیں،قلب وذہن،فکر ونظر اور عمل و کردار میں خوشگوار انقلاب برپا ہوگیا، ضمیر بیدار اور دل منوّر ہوئے ،رنگ ونسل کی تفریق ختم ہوئی اوردنیا کو انسانیت،اخوت اور مساوات کا درس ملا،آپ ؐکی تعلیمات ہی کی بدولت حریت و مساوات کا نیا سورج طلوع ہوا۔، ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی زندگیوں اور روزمرہ کے کاموں کو نبی رحمت ؐبتائے ہوئے طریقے پر عمل پیرا ہو کر انجام دیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں