غلہ منڈی ہریہ والا چوک میں پلیاں ٹوٹنے سے گاڑیوں کو مشکلات

غلہ منڈی ہریہ والا چوک میں پلیاں  ٹوٹنے سے گاڑیوں کو مشکلات

گجرات(سٹی رپورٹر )غلہ منڈی ہریہ والا چوک میں پلیوں کے ٹوٹنے کی وجہ مال برادر گاڑیوں کوگزرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔۔۔

پلیاں ٹوٹنے کی وجہ سے مال برادر گاڑیوں کو لمبا راستہ اختیار کرنا پڑتا ہے ، مارکیٹ کمیٹی پلیوں کو تعمیر کرانے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے ۔ انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ پلیوں کی فوری تعمیر کرائی جائے بصورت دیگر نقصان کی ذمہ داری مارکیٹ کمیٹی پر ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں