ڈسکہ:خاوند کے ایما پر دیور اور ساس کا بہو پر تشدد
ڈسکہ(نامہ نگار )خاوند کے کہنے پر دیور اور ساس کا بہو پر تشدد ،کپڑے پھاڑ د ئیے ۔
تھانہ ستراہ کے علاقہ وڈالہ سندھوں کی افشاں نورین گھر پر موجود تھی کہ اس کا دیور کلیم مسلح پسٹل ،ساس صغر یٰ بی بی آئے اور زدوکوب کر کے زخمی کردیا ،گالی گلوچ کی اس کے کپڑے پھاڑ کر نیم بر ہنہ کردیا، ملزموں نے اسے جان سے ماردینے کی دھمکیاں دیں ،ملزمان نے یہ وقوعہ سائلہ کے خاوند ابرار حسین کے ایما پر کیا ،تھانہ ستراہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔