جعلی حکومت کو جلد گھر بھیج دینگے :طارق وڑائچ
لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )لدھیوالہ سے تحریک انصاف کے دو کارکن گرفتار کرلئے گئے ۔
گزشتہ روز پولیس نے لدھیوالہ اپنی دکانوں پر عمران خان کی تصاویر لگانے والے تحریک انصاف کے کارکن شاہد بٹ اور فرمان کو گرفتار کر لیا جبکہ رات گئے مزید گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے اس حوالے سے تحریک انصاف کے سینئر رہنما سابق ایم این اے میاں طارق محمود نے روزنامہ دنیا سے ٹیلفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جعلی مینڈیٹ والی حکومت بزدلانہ انتقامی کارروائیوں سے کارکنوں کو گرفتار کر کے تحریک انصاف پر دبائوڈالنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے ، اسلام آباد اور لاہور میں لاکھوں لوگ اس غاصب حکومت کے خلاف سڑکوں پر ہیں اور جب ادارے عوام کے خلاف ہو جائیں تو پھر پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ سڑکوں پر ہی ہو گا اور وہ وقت دور نہیں جب چور دروازے سے آنے والی حکومت عوام کی طاقت سے گھر بھیج دی جائے گی۔