کھاریاں میں آپریشن ‘سرکلر روڈ سے تجاوزات کا خاتمہ

 کھاریاں میں آپریشن ‘سرکلر روڈ سے تجاوزات کا خاتمہ

کھاریاں (تحصیل رپورٹر ) تحصیل انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن کامیابی سے جاری کھاریاں شہر اور جی ٹی روڈ کے بعد لالہ موسیٰ میں بھی پختہ تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا ۔

ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کی ہدایت پر تحصیل بھر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز گوندل کی زیر نگرانی کیا گیا ،چیف آفیسر بلدیہ لالہ موسیٰ تنویر عباس گجر نے کمیٹی روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا تھڑے سٹال اور ناجائز تعمیرات کو گرا دیا گیا۔ شہریوں نے انتظامیہ کے بلا امتیاز کار روائی کو سراہا اس موقع پر کوآرڈی نیٹر بلدیہ مہر محمد اسحاق کا کہنا تھا کہ مین بازار ، چھوٹا بازار دینہ چکیا ں بازار سمیت دیگر علاقوں میں بھی مرحلہ وار تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں