حکمرانوں کی عیاشیاں عوام کے زخموں پر نمک پاشی :فیصل محمود ماجرہ

حکمرانوں کی عیاشیاں عوام کے  زخموں پر نمک پاشی :فیصل محمود ماجرہ

گجرات(سٹی رپورٹر )تحریک لبیک گجرات حلقہ پی پی32کے سابق ٹکٹ ہولڈ رممبر صوبائی اسمبلی فیصل محمود ماجرہ نے کہا ہے کہ جعلی حکومت کا قرضوں کی رقم سے 76لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے ۔

ایک طرف تو جعلی حکومت آئی ایم ایف سے قرض لے رہی ہے جبکہ دوسری طرف وہی پیسہ اپنی شاہ خرچیوں میں اڑا رہی ہے ،پہلے وفاقی حکومت نے کابینہ کے ممبران کے لیے 25کروڑ کی گاڑیاں خریدیں، اب پنجاب حکومت ن لیگ کے نامزد پارلیمانی سیکرٹریز اور افسر وں کے لیے 61کروڑ 24لاکھ روپے کی گاڑیاں خرید رہی ہے ،اس فیصلہ نے پنجاب حکومت کی کفایت شعاری مہم کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں،عوام مہنگائی کے ہاتھوں تنگ آکر خودکشیاں کر رہے ہیں جبکہ حکمرانوں کے شاہانہ طرز زندگی کو برقرار رکھنے کے لئے عوام کے خون پیسنے کی کمائی کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں