جیل میں بیٹھے قیدی کو ملکی ترقی پسند نہیں :ن لیگ
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی وایم پی اے طارق سبحانی اورضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ وسابق ایم پی اے شبینہ زکریا بٹ نے کہا ہے کہ ۔۔۔
جیل میں بیٹھے قید ی کو پاکستان کی ترقی وخوشحالی پسند نہیں پی ٹی آئی کی پلاننگ ہے کہ ملک میں افراتفری کا ماحول بنا رہے جلسہ وجلوس احتجاج کی آڑ میں ملک کے اندر انتشار اورفساد پھیلے لاشیں گریں ان کو کیش کرائیں اورسیاست چمکائیں ،کے پی کے کا وزیراعلیٰ اسلام آباد اورپنجاب پر حملہ آور ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں، آؤ دیکھو پنجاب میں چیف منسٹر مریم نواز شریف کام کررہی ہیں اس لیے پنجاب کے عوام کو احتجاج کی سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں لوگ اپنے اپنے کاموں میں مگن ہیں مقابلہ کرنا ہے تو صوبوں کی ترقی اوروزیراعلیٰ کی کارکردگی کا کرو ،فسادی پارٹی سیاست نہیں دہشت پھیلا رہی ہے ان خیالات کااظہاردونوں لیگی رہنماؤں نے دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شبینہ زکریا بٹ نے طارق سبحانی کو چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی، دونوں لیگی رہنماؤں نے اس موقع پر کہا کہ شہباز شریف نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچا کر معاشی طورپر ملک کو ٹیک آف پوزیشن میں لاکھڑا کیا ہے۔ سٹاک مارکیٹ تاریخی بلندی پر ہے مریم نواز نے ہمت اورکسان کارڈ د ئیے ہیں ۔