فسطائیت نے پنجاب کو پولیس سٹیٹ بنادیا:عظیم نوری
سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سیالکوٹ عظیم نوری گھمن نے کہا ہے کہ اسلام آباد اورمینار پاکستان پر پرامن شاندار اورجاندار احتجاج ہو رہا ہے ، پنجاب میں بدترین فسطائیت نے صوبے کو پولیس اسٹیٹ بنادیا۔۔۔
نہتے شہریوں پر ظلم کی ہر حد پار ہورہی ہے ،حکومت پی ٹی آئی کی جمہوری جدوجہد کو دبانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے لیکن ہم جعلی حکمرانوں کی فسطائیت کے آگے نہیں جھکیں گے ہماری لیڈر شپ اورجماعت پرامن جلسہ وجلوس،ریلی اور احتجاج پر یقین رکھتی ہے اورقانون کے دائرے میں آواز اٹھانے میں ویسے بھی کوئی حرج نہیں لیکن جعلی حکمران ہماراجلسہ ہمارااحتجاج اورہماری آواز بند کرنا چاہتے ہیں ۔ ان خیالا ت کااظہار انہوں نے اپنے ڈیرے پر شہریو ں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور مینار پاکستان پر احتجاج بہت اہم ہیں فیصل آباد،رحیم یار خاں اوربہاولپور میں پارٹی کارکنوں نے بھر پور احتجاج کیا جس پر ہم ان کو داد دیتے ہیں ہم لاہو ر مینار پاکستان احتجاج پر اپنا رنگ جمائیں گے مرشد تیری کال پرہم نکلیں گے ،کپتان تو چاند پر بھی کہے گا ہم پہنچ جائیں گے ،حکومت نے صوبے بھر کے شہروں میں دفعہ144 لگا دی ہے شہریوں کی سوچ پر تو دفعہ 144 نہیں لگا سکتی جن کے دلوں پر دفعہ 804 لگ چکی ہے ۔