سڑکیں بندکرنے سے ملک ترقی نہیں کرتا :بابر علا ئوالدین

سڑکیں بندکرنے سے ملک ترقی نہیں کرتا :بابر علا ئوالدین

وزیرآباد(نا مہ نگار) وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز بے روزگاری ختم کرنے کیلئے مختلف پراجیکٹس شروع کررہے ہیں تاکہ ہنر مند پیدا کرکے بیرون ممالک بھیجے جائیں اور زر مبادلہ کمایا جا سکے ۔۔۔

چھت سے محروم افراد کو چھت اور محنت کشوں کو روزگار مہیا کیا جائے گا، سڑکیں بلاک کرنے اور گالیاں نکالنے سے ملک ترقی نہیں کر سکتا لہذا ہم سب کو ملکی ترقی کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار چیئر پرسن چیف منسٹر ڈائریکٹو ریٹ آف سی ایم کمپلینٹ سیل بریگڈئیر (ر)بابر علاؤ الدین اور ایم پی اے عدنان افضل چٹھہ نے عائشہ کین کالج کمپیوٹر سائنس ڈیزائن اینڈ ٹیکنالوجی مسلم ہینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس میں گوجرانوالہ بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالی طالبات میں انعامات تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر چیئرمین مسلم ہینڈز انٹر نیشنل صاحبزادہ سید لخت حسنین،اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ،صاحبزادہ سید ضیا النور،صاحبزادہ سید آل احمد،گلوبل ڈائریکٹر آف ایجوکیشن مسلم ہینڈز یوکے زاہد عظیم،کرنل (ر) وقار انور شیخ،پراجیکٹ منیجر امجد محمود صدیقی و دیگر بھی موجود تھے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں