مرغی کے گوشت کی قیمت میں پھر اضافہ:720 روپے کلو فروخت

مرغی  کے  گوشت  کی  قیمت  میں  پھر  اضافہ:720 روپے  کلو  فروخت

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) گوجرانوالہ میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ،مرغی کا گوشت 720روپے فی کلو گرام فروخت ہونے لگا،مرغی فروشوں نے سرکاری ریٹ کو نظر انداز کر دیا۔

شہریوں کیلئے برائلر مر غی کا گوشت خریدنا مشکل ہو گیا۔ گوجرانوالہ میں اچانک دوبارہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے ،مرغی کا گوشت 700روپے سے لے کر 720روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہو تا رہا جبکہ زندہ فارمی مرغی 510روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے ۔ گوشت فروشوں نے خود ساختہ طور پر قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جس پر پرائس کنٹرول کمیٹیاں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ10روزقبل مرغی کا گوشت 530روپے کلو فروخت ہو رہا تھا لیکن یک دم 200روپے کلو تک اضافہ کر دیا گیا ہے ۔دوسری طرف گوشت فروشوں کا کہنا ہے کہ انہیں مرغی ہی مہنگی مل رہی جبکہ پولٹری فارمز سے مر غیاں مل ہی نہیں رہی جس کیو جہ سے ریٹ بڑے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں