روسی ریاستوں اور چین سے آ بی پرندوں کی آ مد
ڈسکہ(نامہ نگار )ڈسکہ اور گردنواح میں موسم میں تبدیلی آتے ہی روسی ریاستوں اور چین میں برف باری کے باعث آبی پرندوں نے گرم پانیوں کا رخ کر لیا ۔۔۔
مرغابی نے لمبی اڑان کر کے پاکستانی دریاؤں، ندی نالوں، پانڈا یر یاز اور پہاڑی علاقوں میں ڈیرے جمانا شروع کر د ئیے ، یہ سلسلہ دسمبر کے آخر تک جاری رہے گا ،مرغابی کی مختلف اقسام بڑی جنگلی کبوتر، نیلا مرغابی،،مگ، جل مرغی، فاختہ و دیگر پرندوں کی آمد سے پاکستان کے دریاؤں ندی نالوں پانڈا ایریاز میں کھیتوں کھلیانوں کی رونقیں بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ موسم تبدیل ہوتے ہی چائنہ، روسی ریاستوں سے پردیسی پرندوں کی پاکستان کے پہاڑی علاقہ جات، دریاؤں، ندی نالوں، کھیتوں کھلیانوں میں آمد شروع ہوگئی ہے جس سے مذکورہ علاقوں کی رونقیں بحال ہوگئی ہیں۔ پردیسی پرندوں کی آمد پر شکاریوں نے بھی بندوقیں وجال تیار کر لئے ہیں ،پنجاب حکومت نے بھی صوبہ بھر میں جنگلی و آبی پرندوں کو شکار کرنے کی مشروط اجازت دے دی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق جنگلی حیات نے آبی پرندوں کو صرف ہفتہ، اتوار کے ایام میں شکار کیا جا سکے گا اور شوٹنگ لائسنس ہولڈر 12 بور بندوق سے صرف 6 مرغابیوں کو شکار کر سکے گا البتہ رپیٹر گن کے استعمال پر پابندی ہو گی، شکار کی اجازت یکم اکتوبر سے 31 مارچ تک ہوگی۔