گجرات:جانوروں کی مصنوعی نسل کشی کر نیوالا گر فتار

گجرات:جانوروں کی مصنوعی نسل کشی کر نیوالا گر فتار

گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر )ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر طاہر عزیز اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک سرائے عالمگیر ڈاکٹر ہارون عارف نے غیر قانونی طور پر۔۔۔

 جانوروں کی مصنوعی نسل کشی کرنے والے عطائی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کروا کر گرفتار کرا دیا۔ معمول کی انسپکشن کے دوران فرید حسین کو مشکوک سرگرمیوں کی بنیاد پر چیک کیا گیا جو کہ غیر قانونی طور پر جانوروں کی مصنوعی بریڈنگ (نسل کشی)میں مصروف تھا۔ ملزم سے بریڈنگ رجسٹریشن اتھارٹی کا رجسٹریشن کارڈ طلب کیا گیا جو موجود نہ تھا۔ جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرا دیا گیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر طاہر عزیز نے اس موقع پر بتایا کہ عطائی افراد کی جانب سے جانوروں کی غیر قانونی مصنوعی بریڈنگ کے باعث جانوروں میں مختلف امراض پھیل رہے ہیں جس کی وجہ سے جانوروں کی اموات اور مویشی پال حضرات کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے مویشی پال حضرات کو ہدایت کی کہ اپنے جانوروں کی صحت اور افزائش کیلئے محکمہ لائیو سٹاک کے ہسپتالوں یا مستند ڈاکٹرز سے رجوع کریں اور عطائی افراد سے بچیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں