ڈپٹی کمشنر کا تحصیل ہسپتال پنڈی بھٹیاں کا اچانک دورہ
پنڈی بھٹیاں،حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے رات گئے تحصیل ہسپتال پنڈی بھٹیاں اور رورل ہیلتھ سنٹر سکھیکی کی کا اچانک دورہ کیا۔
ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈی بھٹیاں کے دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے شعبہ ایمر جنسی اور مختلف وارڈز کا دورہ کرتے ہوئے وہاں مریضوں کو دستیاب علاج معالجہ کی سہولیات، سٹاف کی حاضری، ادویات کی فراہمی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مریضوں سے طبی سہولیات بارے فیڈ بیک لیا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے آر ایچ سی سکھیکی کا بھی اچانک دورہ کیا اور وہاں سٹاف کی حاضری ،ادویات کی فراہمی ،طبی آلا ت اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عوام کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ،مریضوں کے علاج معالجہ میں تاخیر اور ڈیوٹی سے غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔