ملکی ترقی انتشار پارٹی کو ہضم نہیں ہو رہی:نواز چوہان

ملکی ترقی انتشار پارٹی کو ہضم نہیں ہو رہی:نواز چوہان

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی و مانیٹرنگ انچارج ڈی ایچ کیو ہسپتال نواز چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی نام نہاد انتشار پارٹی کو ہضم نہیں ہو رہی،لیڈر وہ ہوتا ہے جو عوام کے دکھ درد اور ملکی مسائل کا ادراک رکھے۔۔۔

 دارالحکومت اسلام آباد پر خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کا مسلح جتھوں کے ہمراہ دھاوا بولنا قابل مذمت ہے ، وزیراعظم، وزیر داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتشار پارٹی کا حملہ ناکام بنانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ڈیرہ ٹاور روڈ کھیالی پر حلقہ کے مختلف علاقوں سے آئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے دور اقتدار میں کی گئی غلطیاں آج تک پاکستانی قوم کے گلے پڑی ہوئی ہیں،موجودہ حکومت دن رات ایک کرکے عوام کو ان سے چھٹکارا دلا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے درخواست کرتے ہیں کہ پنجاب پر لشکر کشی کرنے کے بجائے اپنے صوبے اور وہاں بسنے والوں کی حالت زار پر توجہ دیں ، ملک میں انتشار کے بجائے اپنی اصلاح کریں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی اپنا گھر اپنی چھت سکیم مستحق گھرانوں کیلئے بہت بڑا تحفہ ہے ، مسلم لیگ ن کے دور میں ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے شروع کئے گئے ، ہماری سیاست کا محور و مرکزملک اور عوام ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں