سمبڑیال:وارداتوں میں شہری رقم ،سامان سے محروم

سمبڑیال:وارداتوں میں شہری رقم ،سامان سے محروم

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )چوری ،ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری 3 موٹر سائیکلوں ، 34 ہزارروپے ، 838 ریال اور سامان سے محروم ہوگئے ۔

 تھانہ سمبڑیال کے علاقہ ڈسکہ روڈ بھوپالوالہ اڈا ورسالکے کے قریب 3 موٹر سائیکل سوار ڈاکوں نے غلام مصطفی اورمحمد ایوب سے موٹر سائیکل اورموبائل فون ، تھانہ ایئرپورٹ کے علاقہ سیالکوٹ وزیرآباد روڈ نزد لیدر فیلڈ فیکٹری 2 موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے عقیل سے موٹر سائیکل ، 17ہزار روپے ،سمبڑیال کے رہائشی فرید احمداپنے بھائی کو موٹر سائیکل پر ایئرپورٹ چھوڑنے جارہا تھا کہ لوپووالی کے قریب 2 نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زورپر روک کر 1600روپے 838 سعودی ریال چھین لئے اورفرار ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں