فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی ،کل جماعتی کا نفرنس کا انعقا د
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)امیر جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ امتیاز احمد بریار نے کہا ہے کہ اسرائیل و صیہونی بربریت، ظلم وستم کیخلاف اور فلسطین، غزہ، حزب اﷲ لبنانی عوام اور ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کل جماعتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے ۔
مقامی ہوٹل میں کل جماعتی کانفرس سے خطاب کرتے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اہل غزہ اور حزب اﷲ نے بدر و حنین کی یاد تازہ کردی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی امت مسلمہ کے مشترکہ دشمن اسرائیل اور امریکہ کی انسان دشمن پالیسیوں کی نہ صرف مذمت کرتی ہے بلکہ ان کیخلاف جہاد فی سبیل اﷲ کی مکمل حمایت کرتا ہے ۔ امتیاز بریار نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 45 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ ایک لاکھ سے زیادہ لوگ زخمی ہیں لیکن اسرائیل کی ہٹ دھرمی دن بدن بڑھ رہی ہے ۔ انہوں نے کہ جماعت اسلامی عالمی بے حسی کے خلاف اہل فلسطین اور لبنانی عوام کے حق میں عالمی یوم مزاحمت 7 اکتوبر کو پاکستان بھر میں منائے گی۔ کانفرنس سے علامہ شیخ حکیم عبدالواحد، رانا نصراﷲ ایڈووکیٹ،ملک منیر حسین ، علامہ فیض علی کرپالوی ، شیخ عتیق الرحمن،شمس العارفین ، پروفیسر ظفر اقبال شیخ،علامہ بختیار سبزواری، ڈاکٹر خالدرفیق ، فریاد حسین شاہ، مقصود احمد بھٹی ایڈووکیٹ،علامہ آغا ذذیشان معصومی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب میں اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کیا جس میں مزدور کسان طالبہ و طالبات، کاروبار ی برادری، ڈاکٹر، وکلاء، صحافی، سرکاری ملازمین، اساتذہ، عوامی نمائندے ، ممبر آف پارلیمنٹ اور حکومت بھی حصہ لے گی۔انہوں کہا کہ 7 اکتوبر کو پوری قوم 12 بجے دن سے 1 بجے تک انسانی زنجیر بناکر اہل فلسطین اور لبنانی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرے گی ۔