15 جماعتوں کا آج یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان
سمبڑیال (سٹی رپورٹر )غزہ پر اسرائیلی بربریت کا ایک سال گزرنے کے خلاف سمبڑیال میں 15جماعتوں نے اتحاد امت کے پلیٹ فارم سے 7اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کیا ہے ۔
غزہ کے نہتے مسلمانوں سے اپنے جذبات کے اظہار کیلئے پورے ملک کی طرح جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر 7 اکتوبر کو ملک گیر یوم یکجہتی فلسطین منانے کیلئے سمبڑیال کی 15مذہبی و سیاسی جماعتوں نے مشترکہ طور پر سٹرک پر کھڑے ہو کر ہاتھوں کی زنجیر بنانے کا عہد کیا ہے ،جماعت اسلامی، جمعیت علما پاکستان، علما کونسل، تحریک لبیک پاکستان،انجمن صدائے مدینہ ، سنی تحریک، جماعت اہلسنت ، پاکستان عوامی تحریک، مرکزی مسلم لیگ، سمبڑیال بار ایسوسی ایشن، انجمن تاجران سمیت دیگر تنظیموں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سمبڑیال کے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ سوموار 7 اکتوبر 12بجے دن اپنے گھروں، دکانوں،تعلیمی اداروں، کاروباروں اور فیکٹریوں کی مصروفیت سے وقت نکال کر پریس کلب اور قریبی سٹرکوں پر یکجہتی کیلئے نکلیں ۔