حافظ آباد:عمرہ ادائیگی سے آتے ہی پی ٹی آ ئی رہنما گرفتار

حافظ آباد:عمرہ ادائیگی سے آتے ہی پی ٹی آ ئی رہنما گرفتار

حافظ آباد(نمائندہ دنیا ،نامہ نگار )پولیس نے عمرہ ادائیگی سے واپس آنے والے پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما رائے جاوید کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے گرفتاری سے پہلے کھجوریں کھائیں،آب زم زم،چائے پی اور مٹھائی بھی کھائی۔پولیس جاتے ہوئے رائے جاوید کو گرفتار کر کے لے گئی۔ گرفتار کئے جانے والے رائے جاوید دو روز قبل عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس پہنچے تھے ۔ سٹی پولیس نے فوارہ چوک میں احتجاج کرنے اور عوام کو اکسانے کے الزام میں پی ٹی آئی کے 60 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔مقدمہ میں پی ٹی آئی کے 30 نامزد اور 30 نامعلوم افراد شامل ہے ۔ پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مار کر متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔بعدازاں رائے جاوید اور دیگر گرفتار کارکن ضمانت کرواکے رہا ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں