بلاول بھٹو ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں:ظفر چٹھہ
وزیرآباد(نامہ نگار)ملکی مسائل کا حل پاکستان پیپلزپارٹی کے پاس ہے چیئرمین بلاول بھٹو ہی ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہوں پر گامزن کر سکتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی نیویارک کے صدر ظفر چٹھہ نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی شہیدوں کی جماعت ہے جنہوں نے جمہوریت کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور اس وقت بھی جمہوریت کیلئے وفاقی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں،بلاول بھٹو اپنے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے فلسفے کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں ، ملکی مسائل کا حل پیپلزپارٹی کے پاس ہی ہے جو عوام کی نمائندہ جماعت ہے ۔لوگ اب حالات سے تنگ آ چکے ہیں اور وہ اب پیپلزپارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ظفر چٹھہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہو چکی ہے ۔