صبر کر نیوالوں کو اللہ جنت سے نواز ے گا:مفتی عباس

صبر کر نیوالوں کو اللہ جنت سے نواز ے گا:مفتی عباس

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )اولاد کی موت والدین کیلئے آزمائش ہے ۔ بروز محشر صبر کرنے والوں کو اللہ جنت جیسی نعمت سے نوازے گا۔

علی پورچٹھہ کے تھانہ محرر عبدالرشید کے جواں سالہ بیٹے فیضان علی مہر کے ایصال ثواب کیلئے ورپال چٹھہ ٹاؤن میں ختم شریف کا اہتمام کیا گیا جس میں مفتی علامہ محمد عباس رضوی نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اللہ اپنے بندوں کو مختلف آزما ئشوں سے آزماتا ہے ۔ اولاد، رزق، مال، مویشی و دیگر نعمتیں اللہ کی طرف سے دی ہو ئی ہیں جو انسان کی ذاتی ملکیت میں شامل ہوجاتی ہیں۔اولاد کا کم عمری میں انتقال کرجانا والدین کیلئے بہت بڑا امتحان ہوتا ہے اس امتحان کو اگر انسان صبر سے گزار دے تو اللہ بروزمحشر جنت جیسے انعام سے نوازے گا،اس لیے ہمیں چاہیے کہ اللہ کی رضا پر راضی رہیں اور صبر کریں صبر کرنے والوں کیلئے اللہ رب العزت کے ہاں بہت بڑا اجرو ثواب ہے ۔ آخر میں مسلمانان عالم کے فوت شدگان کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں