اساتذہ کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا :سائرہ افضل

اساتذہ کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا :سائرہ افضل

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ قوموں کے مستقبل کو بہتر بنانے اور ملکی تعمیر و ترقی میں خدمات سر انجام دینے والے اساتذہ پوری قوم کے ہیرو ہیں۔۔۔

ایسے فرض شناس محنتی اور کابل اساتذہ کی خدمات پر ہر پاکستانی انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہے ان کی لازوال محنت، قابلیت اور تجربہ کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار محکمہ تعلیم کی جانب سے سلام ٹیچر ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حمد اﷲ، مسلم لیگی رہنما شیخ گلزار احمد ،چودھری محمد بخش تارڑ ،سی ای او ایجوکیشن محمد انور جاوید ،محکمہ تعلیم کے افسر وں ثمینہ یاسمین، صدف خانم، اشتیاق نذیر سمیت اساتذہ اور معززین بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ سابق وزیر سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ سلام ٹیچر ڈے پر حکومت کی جانب سے بھی بہترین کارکردگی کے حامل اساتذہ کو ہیرو ایوارڈ د ئیے جا رہے ہیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او ایجوکیشن انور جاوید نے کہا کہ ضلع بھر کے اساتذہ کو ان کی بہترین کارکردگی، امتحانی نتائج، بہتر داخلہ مہم اور دیگر انتظامات محکمہ تعلیم حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ ہمارے اساتدہ پہلے سے زیادہ محنت اور لگن سے طلبہ و طالبات کی تعلیم و تربیت کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں