کوئی حضورؐ کی شان میں گستاخی بر داشت نہیں کرسکتا :ابوالخیر
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ دنیا میں کوئی بھی سچا مسلمان نبی کریم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی برادشت نہیں کرسکتا۔۔۔
حضرت محمد مصطفی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم اﷲ تعالیٰ کے افضل ترین اور آخری نبی ہیں آپ ؐکے بعد قیامت تک کوئی نبی نہیں آئے گا ،تاریخ گواہ ہے کہ ہماری جماعت جمعیت علما پاکستان نے مولانا شاہ احمد نورانی کی قیادت میں تحفظ ختم نبوت کی جنگ لڑی تھی تو قادیانیوں کو کافر قرار دلوایا تھا اب بھی ہماری جماعت تحفظ ختم نبوت اور ناموس رسالت کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے تیار ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ سیالکوٹ کے دوران معروف سماجی رہنما اشفاق نذر کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر حافظ اصغر علی چیمہ،صوبائی نائب صدر میاں اعجاز انجم بھی موجود تھے ۔