راہوالی:مسلح افراد کا گھر میں گھس کر خاتون پر تشدد
راہوالی (نامہ نگار،نمائندہ دنیا )نواحی گاؤں ڈوگرانوالہ میں پسٹل و ڈنڈوں سے مسلح چار افراد کا گھر میں داخل ہوکر خاتون پر تشدد ، زدوکوب کرتے ہوئے بازو توڑ دیا، بالوں سے پکڑ کر کمرہ میں لے جاکر تشدد کیا جاتا رہا ۔
ڈوگرانوالہ کی ماہ نور زوجہ محمد رمضان نے پولیس کو بتایا کہ شام سات بجے کے قریب وہ اور اس کی بہن گھر میں موجود تھیں کہ اعجاز احمد، رضوان علی، اویس، محمد شفیق، جن کے ہاتھوں میں ڈنڈا اور پسٹل تھے گالم گلوچ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے داخل ہوئے ، چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے بہن کو بالوں سے گھسیٹتے ہوئے کمر ے کے اندر لے گئے اور اس کا بازو توڑ دیا ،شور سن کر اہل محلہ نے ملزموں سے جان بخشی کرائی ، زخمی کو ہسپتال داخل کرایا گیا۔