گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ٹھٹھی ارائیاں کے بچوں میں یونیفارم تقسیم

گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ٹھٹھی  ارائیاں کے بچوں میں یونیفارم تقسیم

وزیرآباد(نا مہ نگار)سکول کونسل ٹھٹھی ارائیاں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کی طرف سے بچوں میں یونیفارم تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

جس میں معروف صنعتکار اسلم بھٹہ،اے ای او آفتاب صادق چیمہ، امجد مہر، اسلم جتالہ،صبا حسین ہیڈٹیچر، ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت عثمان الیاس،عامر سہیل رانجھا، خالد باجوہ ودیگر نے شرکت کی۔ اسلم بھٹہ نے کہا کہ سکول کے کمروں کی مرمت کے لئے محکمہ تعلیم نے چار لاکھ روپے فنڈ دیا جبکہ کمروں کی مرمت اور چھتوں پر تقریباً 10لاکھ روپے خرچ ہوں گے جو ہم اپنی مدد آپ کے تحت جمع کرینگے ۔اس موقع پر مخیر حضرات نے ہزاروں روپے دینے کا اعلان کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں