وزیر آ باد میں تزئین وآرائش کی جا رہی :اسسٹنٹ کمشنر
وزیرآباد(نا مہ نگار)وزیرآباد شہر اور گرد و نواح کے علاقوں کی لاکھوں روپے خرچ کرکے تزئین وآرائش اور خوبصورتی کیلئے عوامی سماجی حلقوں کی معاونت حاصل کی جارہی ہے۔۔۔
وزیرآباد کے تمام داخلی مقامات کو خوبصورت پنجاب مہم کے تحت مثالی ڈیکوریٹ اور پر فضا بنانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ نے الکرم ریذیڈنشیا ہاؤسنگ سکیم کی طرف سے لاکھوں روپے کے تعاون سے سیالکوٹ روڈپر پودا لگانے اور باب وزیر آباد،اللہ والا چوک ودیگر علاقوں میں لائٹس لگانے اور انکی تزئین وآرائش کرنے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر سجاد احمد اعوان،بلال احمد اعوان،سلمان احمد ،جنید اقبال ودیگر بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ درخت ماحولیاتی آلودگی کو کم کرتے ہیں ، جوقومیں اپنی آنے والی نسل کو صحتمندانہ معاشرہ کی تشکیل کا خواب دیکھتی ہیں وہ آج پودا لگائیں ان کا فیض اور پھل آنیوالی نسلیں اٹھائینگی۔لاکھوں روپے خرچ کرکے وزیرآباد شہر کی تزئین وآرائش کی جائیگی۔