چیف کلیکٹر ایکسپورٹس کی چیمبر،میٹل ٹریڈرز سے میٹنگ
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)عرفان رحمان چیف کلیکٹر ایکسپورٹس کسٹم ہاؤس کراچی نے کلیکٹر کسٹم سمبڑیال،کلیکٹر کسٹم اور اپنی ٹیم کے ہمراہ گوجرانوالہ چیمبر اور میٹل کے دیگر سٹیک ہولڈرز کے۔۔۔
ساتھ زوم میٹنگ کی جس کا مقصد EFSکے حوالے سے ایس آر او 1069میں امینڈمنٹ کرنا تھا، اس امینڈمنٹ کا مقصد اس کی ویلیوشن ہے جوامپورٹ سٹیج پر اس کو طے کرنا تھا۔زوم میٹنگ گوجرانوالہ چیمبر کی طرف سے سینئر رہنما علی ہمایوں بٹ نے چیئر کی جبکہ عطا فرید اور فرخ اعجاز بھی ان کے ساتھ ہمراہ تھے ، دوسری جانب فیرس اینڈ نان فیرس میٹل ایسوسی ایشن کی طرف سے نعمان نعیم بھٹی نے نمائندگی کی جبکہ اس موقع پر خمیس گلزار اور عاصم جاوید بھی ان کے ہمراہ تھے ۔گوجرانوالہ چیمبر کے شرکاء نے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ جو ویلیویشن کی فارمولیشن امپورٹ سٹیج پہ طے کر دیا جائے گوجرانوالہ چیمبر اور اس کے ممبران اس کو بخوشی قبول کریں گے اس کے علاوہ آئرن سکریپ کی جو بھی کسٹم ڈیوٹیز اور ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹیز بنتی ہے وہ امپورٹ سٹیج پہ اداکرنے کو تیار ہیں لیکن جو کاپر کی ایکسپورٹ ویلیوشن کی جا رہی ہے وہ 10 پرسنٹ سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے۔جو کاپر کی ایکسپورٹ کیلئے 35فیصد ویلیوایشن جو پرپوز کی گئی ہے کے مطابق ایکسپورٹ ناممکن ہو جائے گی۔ اس کی ویلیوایشن 10فیصد سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے ۔ پچھلے سال اور موجودہ سال کی ایکسپورٹ میں 400 ملین ڈالر کا فرق آ چکا ہے لہٰذا کاپر کی ویلیوایشن کو 10 فیصد سے کم رکھا جائے تاکہ میٹل کی ایکسپورٹ کو بڑھایا جا سکے ۔