مالی مدد سے معذور افراد کی مشکلات کم ہونگی :اظہر ناہرا
نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر ،نمائندہ دنیا ) معذور افراد کیلئے ہمت کارڈ کا اجرا پنجاب حکومت کا قابل تحسین اقدام ہے ، وزیراعلیٰ مریم نواز کے عوام کیلئے فلاحی منصوبے تسلسل سے جاری ہیں حکومت کی مالی مدد سے معذور افراد کی مشکلات میں کمی آئے گی ۔
ان خیالات کااظہار ممبر قومی اسمبلی اظہر قیوم ناہرا نے سوشل ویلفیئر آفس نوشہرہ ورکاں میں ہمت کارڈ سکیم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نویدحیدر،ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ارشاد وحید،ڈپٹی ڈائریکٹر محمدنواز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زیب النسا و دیگر بھی موجودتھے ۔ فوکل پرسن تصورحسین ملہی کے مطابق ہمت کارڈ کیلئے تحصیل بھر سے 83درخواستیں منظور ہوئیں جن میں سے 78افراد کو پہلی قسط ساڑھے دس ہزار روپے اور ہمت کارڈ حوالے کردئیے گئے ۔ آئندہ ہر تین ماہ بعد معذور افراد ہمت کارڈ کے ذریعے امدادی رقم خود وصول کیاکریں گے ۔