ایم سی پھالیہ،22 لاکھ کی صفائی مشین استعمال نہ ہوسکی

ایم سی پھالیہ،22 لاکھ کی صفائی مشین استعمال نہ ہوسکی

پھالیہ(نامہ نگار )میونسپل کمیٹی پھالیہ 22 لاکھ مالیت سے خرید کی گئی روڈ صفائی مشین ایک دن بھی شہر کی صفائی ستھرائی میں استعمال نہ کی جا سکی، پنجاب حکومت کو لاکھوں کا چونا لگا دیا گیا۔۔۔

میونسپل کمیٹی پھالیہ انتظامیہ نے تقریباً 22لاکھ مالیت کی شہر کی سڑکوں پر جھاڑو دینے کے لئے صفائی مشین خرید ی جس کو چلانے کے لئے کوئی ماہر اہلکار کام میں نہ لایا جا سکا اور اسے چلانے سے قاصر انتظامیہ کی بے حسی کی وجہ سے لاکھوں مالیت کی صفائی مشین انتظامیہ کی عدم توجہی کا منظر پیش کرنے لگی اس سے قبل بھی اس مشین کو پھالیہ میڈیا نے کور کیا جس پہ انتظامیہ نے اسے اٹھوا کر قریبی لیڈی ڈاکٹر کی رہائش گاہ میں چھپا دیا کچھ عرصہ بعد مذکورہ رہائش کی دیوار گر گئی تو صحن کی نکر میں چھپائی گئی مشین سامنے دکھائی دینے لگی جس پہ انتظامیہ نے ٹریکٹر ٹرالی کی مدد سے لاری اڈا کے قریب فائر بریگیڈ آفس رمضان بازار کی ایک نکر میں پرانی فلیکس اوپر ڈال کے چھپا دی، میڈیا کی نشاندہی کے بعد ان دنوں پھر مشین میونسپل کمیٹی پھالیہ کی زیر تعمیر بلڈنگ کے کچرا سے دوبارہ نمودار ہو رہی ہے اور کچرے کا ڈھیر بنی انتظامیہ کی عدم دلچسپی پہ نوحہ کناں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں