پابندی کے باوجود ہسپتالوں ، سکولوں اور شاپنگ سنٹرز کے باہر غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ اورمیونسپل کارپوریشن کی پابندی اور کاروائی کے باوجود نجی ہسپتالوں،سکولوں اورشاپنگ سنٹروں کے باہر غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ بدستور قائم ہیں ،پرائیویٹ ہسپتالوں کے مریضوں اور لواحقین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے۔۔۔
کارپوریشن اورضلعی انتظامیہ تاحال پارکنگ سٹینڈزکی نیلامی میں ناکام ہیں ۔گوجرانوالہ میں منیر چوک ، سول لائن ، ماڈل ٹاؤن ، سیٹلائٹ ٹاؤن ، جی ٹی روڈ ، پیپلز کالونی ، عالم چوک سمیت دیگر علاقوں میں قائم نجی ہسپتالوں نے گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے خاص انتظام نہیں کیا اور انہوں نے ہسپتالوں کے باہر سڑکوں پر ہی پارکنگ سٹینڈ بنا رکھے ہیں اور سرکاری جگہوں پر بنائے پارکنگ سٹینڈوں کو خود ساختہ طور پر سالانہ ٹھیکہ پر بھی دے رکھا ہے جبکہ ہسپتالوں میں علاج معالجہ اور مریضوں کی عیادت کیلئے آنیوالوں سے موٹر سائیکل اور کار پارکنگ فیس کی مد میں رقم وصول کی جارہی ہے شاپنگ سنٹروں اورتجارتی پلازہ کے باہر بھی تاحال پارکنگ سٹینڈزکی سرکاری طورپر نیلامی نہ ہوسکی ۔