سڑکوں ، بازاروں ، مارکیٹوں میں گداگروں کی یلغار

سڑکوں ، بازاروں ، مارکیٹوں میں گداگروں کی یلغار

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)شہر بھر میں گداگروں کی یلغار،سڑکوں ،بازاروں اور مارکیٹوں میں بھیک مانگنے والوں نے خریداری کے لیے آنیوالے شہریوں کی ناک میں دم کر رکھا ہے اکثر خواجہ سرائوں کے روپ میں مانگتے نظر آتے ہیں ۔

پوش علا قوں سمیت کاروباری مراکز میں میں مختلف روپ دھارے گداگروں نے ڈیرے ڈال لیے ہیں جن میں خواتین اور کم عمر بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے ۔سندھ،بلوچستان،خیبر پختونخوا اور جنوبی پنجاب کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے یہ ہزاروں بھکاری اپنی فیملیوں سمیت گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں جھگیاں بنا کر رہائش پذیر ہیں جوکہ صبح ہوتے ہی بس ویگن اڈوں، مارکیٹوں،سرکاری ونجی ہسپتالوں، ضلع کچہری، ریلوے پھاٹکوں، شاہراہوں، چوک چوراہوں میں ڈیرے جما لیتے ہیں جب تک رقم نہ لے لیں تو پیچھا ہی نہیں چھوڑتے ۔ سیٹلائٹ مارکیٹ ،ماڈل ٹائون مارکیٹ سمیت تمام بڑی مارکیٹوں میں خواجہ سرائوں کا روپ دھارے بھیک مانگتے نظر آتے ہیں ۔ دکانداروں اور شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں